لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پنجاب پولیس اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کیساتھ مل کر انسداد گداگری مہم کا آغاز کر دیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے کہا بیورو انسداد گداگری مہم کے تحت گداگر مافیا کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ مہم میں بھکاری بچوں سمیت تمام عمر کے بھکاریوں کو تحویل میں لیا جائے گا۔ انسداد گداگری مہم میں تحویل میں لئے گئے بھکاریوں اور بھکاری مافیا کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی۔ تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں کو تعلیم اور رہائش سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔