لاہور(لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پائیدار مستقبل کیلئے شہری باغبانی میں تحقیق کو آگے بڑھانے ،جدت کو فروغ دینے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام ’’پائیدار مستقبل کیلئے شہری باغبانی‘‘ پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نیدرلینڈ سے ایرک آرتھر وین اوس اور کرسٹین پیٹرس، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، شریک بانی و منیجنگ ڈائریکٹر اسپرٹ انٹرنیشنل ملک محسن شہزاد، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔
پائیدار مستقبل کیلئے شہری باغبانی میں تحقیق ،غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم :پروفیسر محمد علی
Oct 13, 2024