لاہور( نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے صوبائی دارالحکومت کے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل املاک کے گرد شکنجہ سخت کر لیا۔ گزشتہ روز گلبرگ سکیم محمود قصوری روڈ کے اطراف ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ٹیموں کی فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ غیر قانونی کمرشل املاک کو بھاری جرمانے لگائے جائینگے۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے ابھی تک 7 ہزار سے زائد غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل کر لی۔چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون تھری سدرہ تبسم نے ڈیجیٹل میپنگ کے پراسس پر بریفنگ دی۔