لاہوریونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں نئے آنیوالے طلباء کیلئے اورینٹیشن ڈے  

Oct 13, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں نئے آنیوالے طلباء کیلئے تعارفی پروگرام (اورینٹیشن ڈے)کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی اپلائیڈ سائینسسز میں بارہ پروگرامز کا اجراکر رہی ہے جن میں ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، سات بی ایس پروگرامز (ریڈیولوجی اینڈ امیجنگ ٹیکنالوجی،اینستھزیاٹیکنالوجی، لیب ٹیکنالوجی، کلینیکل سائیکولوجی، بائیوٹیکنالوجی، فرانزک سائینسس، نیو ٹریشن سائینسس) اور 3 پوسٹ گریجویٹ پروگرامزشامل ہیں۔ تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نعیم نقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی نیز پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک، چیف ایڈمنسٹریٹراسد احمد خان، ڈین فیکلٹی آف اپلائیڈ ہیلتھ  سائینسس، ڈاکٹر نوشین،ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل سائینسس ڈاکٹر نوید شجاع،  ڈین فیکلٹی آف ریحبلیٹیشن سائینسس ،ڈاکٹر سید اسد اللہ ارسلان، ڈین فیکلٹی آف نیو ٹریشن سائینسس ڈاکٹر انیس الرحمان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں