لاہور(خبرنگار) وزیراعلی مریم نواز کے وژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور سمن آباد کے گلی محلوں میں سرپرائز چیکنگ میں دبئی چوک تا ملتان روڈ، کھاڑک نالے کے اطراف سروس لینز پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔یتیم خانہ چوک سے بابو صابو تک ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کھاڑک نالے کی سروس لینز سے ملبے کی چھوٹی ڈھیریاں فوری کلیئر کرنے اوردوکانداروں کو ڈور ٹو ڈور سروس دینے، سڑک کے درمیان مزید ویسٹ بنز لگانے اور زیادہ رش والی جگہوں پر گاڑیوں کے ٹرپس بڑھانے کے احکامات صادر کیے۔ نظام بلاک، کریم بلاک، عمر بلاک، اور نشتر بلاک سے ملحقہ گلیوں میں مینوئل سویپنگ کا جائزہ لیا۔
ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے افسر، ورکرز فیلڈ میں متحرک
Oct 13, 2024