لاہور( نیوز رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال لاہور میں آرتھرائٹس یعنی جوڑ درد کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ روماٹالوجی اور شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے باہمی اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر موناعزیز ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ہمراہ ڈاکٹر افلاک رشید سربراہ شعبہ روماٹالوجی اور پروفیسر سید واصف علی شاہ سربراہ شعبہ آرتھوپیڈکس نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عتھمان، پروفیسر محمد اکرام، پروفیسر نسرین احسان، ڈاکٹر عنبرین، ڈاکٹر منال، مسز طلعت اسلم چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سمیت فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
شیخ زاید ہسپتال ،جوڑ درد کے عالمی دن پر آگاہی واک
Oct 13, 2024