لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب گاڑیوں کیلئے من پسند نمبر پلیٹ سکیم کا اجراء کرنے جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیصل فرید نے کہا وزیراعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد سکیم کا باقاعدہ اجراء کر دیا جائے گا۔ من پسند نمبروں کااجراء کمپیوٹرائزڈ نیلامی کے ذریعے ہو گا۔