لاہور(خبرنگار) اپنی چھت۔اپنا گھر،کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اے سی کینٹ آفس کا دورہ کیا اور اے سی کینٹ آفس میں قائم ’’اپنی چھت اپناگھر پروگرام‘‘آفس کی ورکنگ اوروزیراعلی پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے قائم فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی اور درخواست گزاروں کی تصدیق و رجسٹریشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے رجسٹریشن کیلئے آنیوالے ایک شہری سے بات چیت کی ، اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر لاہور نے کہا اے سی کینٹ آفس کے اندر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے باقاعدہ آفس بھی تیار کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر مستحق افراد کیلئے ڈیسکس سے رہنمائی بھی دیجارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اپنی چھت۔اپنا گھر پروگرام رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل بھی لانچ کیاگیا ہے۔ کمشنر لاہورنے افسران کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کیلئے آنیوالے مستحق افراد کو مکمل رہنمائی دیجائے۔ لاہور ڈویژن کے اضلاع کی تحصیلوں میں اپنی چھت۔اپنا گھر پروگرام کیلئے فرنٹ ڈیسکس قائم کیے گئے ہیں۔مستحق خاندانوں کیلئے اپنی چھت۔اپنا گھر پروگرام انتہائی ممد ومعاون ثابت ہوگا۔