ز بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب تعینات

لندن+قلعہ دیدار سنگھ(عارف پندھیر /حسیب پندھیر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سنیئر نائب صدر اینڈ چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کو"وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز پنجاب کمیشن مقرر ہونے پر پاکستان کے ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے علاؤہ دنیا بھر سے مسلم لیگ(ن)کے عہدیداران و کارکنان اور سیاسی و کاروباری شخصیات نے ٹیلی فون پر اور سوشل میڈیا پر مبارکباد کی بھر مار کر دی۔ اور دنیا بھر میں مسلم لیگ ن کے ورکرز و عہدیداران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بیرسٹر امجد ملک برطانیہ کے معروف قانون دان اور سنیئر رہنما مسلم لیگ ن ہیں۔انکی قابلیت و محنت کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے جنہوں نے مسلم لیگ(ن) کی دنیا بھر میں صدر مسلم لیگ (ن)انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈار اور سیکرٹری جنرل چوہدری نور الحسن تنویر کی مشاورت سے تنظیم سازی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔برطانیہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے لیے بیشمار خدمات ہیں جس کی وجہ سے برطانیہ و دنیا بھر میں مقبولیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن