گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا الصبح اندرون شہر کا ہنگامی دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری انیشی ایٹوز کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا الصبح اندرون شہر کا ہنگامی دورہ۔ انہوں نے تھانے والا بازار، اندرون سبزی منڈی، بختے والا محلہ، نیائیں چوک، گھنٹہ گھر اور جنت بی بی پارک کا صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات بارے تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہری علاقوں کا دورہ کیا صفائی اور سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو آج ہی نشاندہی کئے گئے مسائل کو آج ہی حل کرنے کی ہدایات جاری کی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے میکانزم کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام  علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ اگر آپکے علاقے میں صفائی ستھرائی سے متعلق کوئی مسلئہ درپیش ہے تو ہمیں مکمل ایڈریس کے ساتھ اطلاع دیں، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دورہ کرتے ہوئے گوشت کی قیمتیں چیک کیں اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے، مقررہ پر فروخت یقینی بنانے کی تنبیہ کی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر ناجائزمنافع خوری پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام مارکیٹوں اور دوکانوں کی سرپرائز چیکنگ کریں اور گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن