کامونکی(نمائندہ خصوصی)مختلف واقعات میں تین خواتین کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نواحی گاؤں کھوکھر بھڈو کی نوشین کو گھریلو ناچاقی پر اْسکے دیوار جعفر علی نے زبردست تشدد کا نشانہ بنادیاجبکہ چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر محلہ شریف پورہ کی عائشہ بٹ کو اْسکے محلہ داروں زبیرانصاری اور عبدالقدیر نے گلی میں تشدد کا نشانہ بنایا علاوہ ازیں گھریلو ناچاقی پر ٹھٹھہ کے جاوید مسیح نے اپنی اہلیہ آسیہ اور بیٹی کو زبردست تشدد کا نشانہ بنادیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔