فلاح انسانیت کیلئے کام کرنے والوں کا مقام دنیا و آخرت بلند ہے:چوہدری شافع حسین

Oct 13, 2024

گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے والے تمام افراد قابل ستائش بالخصوص معذور افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرہ کا مفید شہری بنانے کی جدوجہد میں مصروف لوگوں کا مقام و مرتبہ دنیا و آخرت میں بہت ہی بلند ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے گونگے بہرے افراد کو معاشرہ کا مفید شہری بنانے میں سرگرم گوجرانوالہ کی رفاعی تنظیم ڈیف اینڈ ڈمب ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چلنے والے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ڈیف کی بولنے سننے سے محروم طالبہ فضہ زہرا کی پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے امتحان ڈی ایس ای میں پنجاب بھر میں تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے پر میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر اسکول پرنسپل جویریہ نعمان اور چیئر پرسن پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر بھی موجود تھی۔

مزیدخبریں