قرضے لیکر خوشی منانا قوم کو بھکاری بنانے کے مترادف ہے:مولانا اکبر نقشبندی

Oct 13, 2024

گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ قرضے لیکر خوشی منانا قوم کو بھکاری بنانے کے مترادف ہے۔حکمران دعوں اور اعلانات کے بجائے قرضوں اور کشکول کا خاتمہ کریں۔قرضوں کا اژدھا ہماری خوشحالی اور آسودگی نگلتا جارہا ہے،معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ مہنگائی نے عوام کا خون نچوڑ دیا ہے۔اتنی بڑی مقدار میں قرض لینے کے باوجود نہ تو عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی آئی اور نہ ہی معیشت کا پہیہ رواں دواں ہوا۔معاشی بدحالی کے باعث عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔بیرونی قرضے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،آئی ایم ایف کے ایما پر عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی گئی ہے،جسکی وجہ سے آج پوری قوم شدید پریشانی سے دو چار ہے،معاشی بہتری کے حکومتی دعوں کا فائدہ عام آدمی کو نہیں پہنچ رہا۔

مزیدخبریں