شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظو رکاہلوں نے کہاہے کہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے حکمران آئینی ترمیم کا کھیل کھیل رہے ہیں اور اس کھیل سے پاکستان کی عدلیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ پر امن احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور ان مظاہروں کو حکومت نے پر تشدد بنا یا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر گولیاں لاٹھیاں آنسو گیس برسائی جا رہی ہیں عمران خان اس کی فیملی اور بہنوں کو جھوٹے اور جعلی مقدمات میں پکڑ رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوئیانوالہ موڑ میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔