قصورونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری

Oct 13, 2024

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی متعدد کارروائیوں کے باوجود شہر قصور اور گردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کو ئی پرسان حال نہیں۔ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی متعدد کارروائیوں کے باوجود قصور شہراورگردونواح میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے۔ محلوں اور گلیوں میں من پسند کی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہریوں نے ڈی سی قصور سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں