اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں: سید علی عباس

Oct 13, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما سید علی عباس نے کہا ہے کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی لازمی امر ہے معاشرے میں اساتذہ کا کردارکلیدی اور اہمیت طلب ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے ضرورت اس امر کی ہے اساتذہ کو بھرپور مراعات دی جائیں اور ان کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ اساتذہ اپنی تمام تر توجہ طلبہ کی تعلیم و تربیت پر صرف کرسکیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں