حکومت ملکی مسائل کا خاتمہ یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے:رانا ممتاز محمود

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و این اے 115 کے امیدوار رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی مسائل و مشکلات کا خاتمہ اور سیاسی معاشی استحکام یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جو ملک و قوم کو جلد تمام درپیش بحرانوں سے چھٹکارا دلائے گی میاں شہباز شریف حالات کا مقابلہ کرنیوالے سیاست دان ہیں جوملکی خوشحالی کی خاطر برسر پیکار ہیں، محب وطن سیاسی قیادت کا ریاست اور قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہر فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہورہا ہے اور پاکستان معاشی اہداف کی تیزی سے تکمیل یقینی بنارہا ہے جو نہایت خوش آئند امر ہے جس سے قوم میں پائی جانے والی بے یقینی ومایوسی کے خاتمے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی اور سفارتی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیااس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن