ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیرصدارت پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

Oct 13, 2024

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناء شرافت، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر سمیت تمام ضلعی پرائس مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کی کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ 10 روز میں 11 ہزار 8 سو 35 مقامات کو چیک کیا ، 627 خلاف ورزیوں پر 17 لاکھ 81 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گراں فروشی میں ملوث 2 افراد کے خلاف مقدمات درج اور ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں