پی ٹی آئی قیادت ریاست مخالف ایجنڈا پر عمل پیرا ہے : بینش قمر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے اقدامات اٹھانے کی بجائے گنڈا پور احتجاجی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، وہ ہتھیار استعمال کررہے ہیں،ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں، حکومت ملک میں آنے والی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی تیاریاں کررہی ہے جو ملک کے عالمی اور سفارتی تعلقات کیلئے اہمیت کا حامل ہے لیکن گنڈا پور کے اقدامات سے اس میں خلل پڑ رہا ہے تحریک انصاف کی قیادت ریاست مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اوریہ ایجنڈا شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن