شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی پی پی مسلم لیگ(ن) اوران کے اتحادی سہولت کاروں کو عوامی دْکھ درد کا کوئی احساس نہیں جس کی وجہ سے ان میں ہمت نہیں کہ عوام کا سامنا کر سکیں آج ساری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی رہائی کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ان کے خلاف سارے مقدمات جھوٹ اور فراڈ ہیں، جب تک چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا تب تک ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گاہم ملک میں جمہوریت کے فروغ کے حامی ہیں لیکن ایک ملک اور دو دستور نہیں چل سکتے ریاستی اداروں کو تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں نظر سے دیکھنا اور جمہوری اقدار کے مطابق رویہ اختیار کرنا ہو گا پاکستان کو بیرونی دشمنوں اور اندرونی نااہل مفادپرست کرپٹ سابق حکمران طبقہ نے سیاسی، معاشی، اخلاقی اور آئینی بحرانوں سے دوچار کیا تعلیم، صحت، قانون، انصاف، تجارت، صنعت و زراعت زبوں حالی کا شکار ہیں۔
پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے : میاں افضال حیدر
Oct 13, 2024