فیروز والہ :  ڈیوٹی سے غیر حاضر 3اہلکار برخاست

Oct 13, 2024

فیروزوالہ(نامہ گار ) محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کی ڈیوٹی کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو جانے پر تین اہلکاروں کو برخاست کر دیا ہے جن میں شمائلہ اسلم قیصر مسیح اور نازیہ بوٹا شامل ہیں۔ چار ملازمین ارسلان اشرف وغیرہ کی ڈیوٹی کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر 15 / 15 روز کی تنخواہ بحق سرکار ضبط کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں