رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف 7786مقدمات‘8031ملزم گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 7786مقدمات درج کر کے8031ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ترجمان لاہورپولیس کے مطابق ملزمان سے5856کلو چرس، 246کلو ہیروئین،142کلو آئس اور 54114لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ لاہور پولیس منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی پر کاربند ہے۔ منشیات کے سمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کے گر د گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ منشیات کی سپلائی چین، آن لائن اور کورئیر کمپنیز کے ذریعے خرید و فروخت کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے پولیس ٹیمیں شب ورز متحرک ہیں۔انہوں نے سپروائزری افسران کو اپنی زیر نگرانی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کیسوں کی تفتیش میں قانونی نقائص چھوڑنے والے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ ایکشن لیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن