لاہور ( لیڈی رپورٹر) سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ نومبر،دسمبر میں منعقد کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ٹیسٹ دوسری،تیسری اور چوتھی جماعت کا لیا جائے گا۔ خراب نتائج پر متعلقہ ادارے کی ممبر شپ بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔پارٹنر سکولوں نے کیو اے ٹی دسمبر میں لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب کیو اے ٹیسٹ کی تاریخ اور سلیبس کا حتمی فیصلہ پرسوں کے اجلاس میں کیا جائیگا۔