لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے تحریک انصاف کے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر ردعمل میں کہا شنگھائی تنظیم کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کرنیوالا ٹولا انتشاری اور فسادی ہے۔ پاکستان کے دشمن بے نقاب ہوچکے۔ عوام اور تاجر اس احتجاج سے دور رہیں۔ ادارے اور ایجنسیاں شرپسند عناصر کی سرکوبی کریں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی ختم ہورہی ہے۔