وہاڑی (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں ثقافتی میلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہم وہاڑی میں بھی ثقافتی میلہ کا اہتمام کیا جائیگا۔ وہاڑی میں 2 دن 14اکتوبر اور 15اکتوبر کو ثقافتی لگایا جائے گا۔ ثقافتی میلے کا انعقاد چاندنی پارک میں ہو گا۔جس میں فیملیز کیلئے بھرپور انٹرٹینمنٹ کے پروگرام مرتب کئے گئے ہیں۔ یہ مکمل طور پر محفوظ میلہ ہو گا۔