سندر (نامہ نگار) پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑی ہیول کے 10 ہزار یونٹ مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی و صنعت رانا تنویر نے شرکت کی اور اس موقع پر ہیول کمپنی کی انتظامیہ خاص طور پر ورکرز کو مبارکباد دی۔ رانا تنویر نے کہا ورکرز کسی بھی کمپنی کا اثاثہ ہوتے ہیں اور یہی ورکرز پاکستان کی پہچان ہیں۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں اپنی ڈیوٹی سمجھ کر جاتا ہوں۔ ہماری حکومت الیکٹرک وہیکلرز پر کام کر رہی ہے۔ بجلی کول پر ہو یا فیول پر بہت مہنگی ہے۔ اس کو ہم سولر پر منتقل کر رہے ہیں۔ چائینہ میں خاصی گاڑیاں آپ کو الیکٹرک پر چلتی نظر آئیں گی ہم بھی پاکستانی صنتعکاروں کو 2 ویلرز الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ ہم طالب علموں خاص طور پر پوزیشن ہولڈرز کو فری الیکٹرک موٹر سائیکلز دینے پر کام کر رہے ہیں۔ صنتعکاروں کے مسائل حل کرنے کو تیار ہیں۔ میں آج پاکستانی کمپنی سازگار کی مینجمنٹ خاص طور پر ورکرز کو انٹرنیشنل معیار کی گاڑیاں دینے ہر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔