آئرس سسٹم کی سست روی پر شدید تنقید ایف بی آرگوشوارہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے:ٹیکس دہندگان

Oct 13, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) ٹیکس دہندگان، ٹیکس پریکٹیشنرز اور تاجرو ں نے آئرس سسٹم کی سست روی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر گوشوارہ جمع کرانے کی تاریخ میں 14اکتوبر کی بجائے31 اکتوبرتک مزید توسیع کرے۔ رواں مالی سال کا گوشوارہ جمع کرانے والوں نے رابطہ کر کے بتایا ہے کہ ایف بی آر کا آئرس سسٹم سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے گوشوارہ جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اپیل ہے کہ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے تاکہ لوگ ذہنی پریشانی سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں