لاہور( نیوز رپورٹر)سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ نے زیر تعمیر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ہاوس ،سر شادی لال بلڈنگ ، پونچھ ہاوس اور گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی علامہ اقبال ٹاون کا دورہ کیا۔ سیکرٹری انڈسٹری ڈاکٹر احسان بھٹہ نے زیر تعمیر پیسک ہاوس کا ایم ڈی پیسک سائرہ عمر اور کنسلٹنٹ کنسٹرکشن انڈسٹریز مقصود احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران، سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے کام کی رفتار کو تیز کرنے اور تمام محکموں کو ان کے مقرر کردہ وقت پر منتقلی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ٹھیکیدار کو بقیہ کام مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی واضح ہدایات دی گئیں۔