شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس ،حکومتی کارکردگی،بہتر سفارتکاری :پی بی ایف

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس فورم پی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر پی بی ایف خواجہ محبوب الرحمان نے کہا اسلام آباد میں بین الاقوامی وفود آرہے ہیں، ہمیں اپنا تاثر خراب نہیں کرنا۔ ایس سی او کا ہونے والا اجلاس ملک کی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ہو گا۔ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے، ہم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کامجوزہ اجلاس حکومت کی کارکردگی اور بہتر سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ اقوام عالم پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ایس سی او سربراہی اجلاس ایک اہم موقع ہے جو علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی مسائل کے حل کیلئے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ہمارے لئے بین الاقوامی سفارتکاری کی تاریخ میں یہ ایک نہایت اہم موقع ہے۔ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ملک میں تجارت و کاروبار کو فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن