سائوتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ آئندہ ماہ پاکستان میں ہوگی  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساوتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ میں سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ سائوتھ ایشیا اتھلیٹکس کے چیئرمین میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ)نے بتایا کہ ساوتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ 24 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں دو مینز کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سینئر اور انڈر 20 کے مقابلے شامل ہیں جس میں سات ملکوں کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت،  مالدیپ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن