لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملتان ٹیسٹ میں ہوم گرائونڈ پر بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ملتان طلب کر لیا ہے، فٹنس ٹیسٹ کیلئے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔اوپننگ مسائل کی وجہ سے امام الحق کو پلئینگ الیون واپس لائے جانے کا امکان ہے جبکہ انکے علاوہ کامران غلام، میر حمزہ، نعمان علی اور نوجوان اوپنر محمد حریرہ کو بھی لائن اپ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ امام الحق کو دوبارہ پلئینگ الیون کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔سپنرز ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔ دوسرے ٹیسٹ سکواڈ سے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی چھٹی کا قوی امکان ہے۔دونوں کو آرام دینے پر غور کیا جارہا ہے، ذرائع نے کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان چیئرمین سے مشاورت کے بعدہوگا۔سلیکشن کمیٹی کی کپتان اور ہیڈ کوچ سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔
دوسر ے ٹیسٹ سے قبل 4قومی کرکڑز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
Oct 13, 2024