عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے، ٹرمپ

Oct 13, 2024

نیویارک(آئی این پی)سابق امریکی صدر و  ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔  کولاراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس سے ملک کو صاف کیا جائے گا۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہری یا قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو قتل کرنیوالے مائیگرینٹ کو سزائے موت دی جائے گی۔واضح رہے کہ امریکہ کا اگلا صدر منتخب کرنے کے لیے امریکی ووٹر رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹ دیں گے، ابتدائی طور پر تو یہ انتخاب 2020 کے صدارتی انتخاب کا ری میچ لگ رہے تھے تاہم جولائی میں صورتحال نے پلٹا اس وقت کھایا جب صدر جو بائیڈن نے اس دوڑ سے دستبردار ہوتے ہوئے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ بعض سیاہ فام لوگ کملاہیرس کو اس لیے ووٹ نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ خاتون ہیں اورکملا ہیرس کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں۔پٹسبرگ میں چھوٹے الیکشن آفس میں سیاہ فام ڈیموکریٹس کے چھوٹے سے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے اوبامہ نے کہا کہ ہیرس کی مہم کے حوالے سے جوش کی کمی خاص طور پر سیاہ فام بھائیوں میں زیادہ نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ شاید یہ سوچ رہے ہیں کہ کسی ایسے شخص کی حمایت کریں جو آپ کی تضحیک کرتا آیا ہے، کیونکہ آپ سمجھتے ہیں کہ یہی طاقت یا مردانگی کی نشانی ہے؟ خواتین کو کم تر سمجھنا؟ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

مزیدخبریں