پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی آئینی ترمیم میں خیبر پی کے کا نام بدلے‘ کوشش ہو گی نام خیبر پی کے سے صرف پختونخوا کر دیا جائے۔ اس پر اتفاق رائے ہے، آئینی عدالت کا قیام اے این پی کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ ایس سی او اجلاس کا آئینی ترمیم سے تعلق نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نئی آئینی ترمیم میں خیبر پختونخوا کا نام صرف پختونخوا کر دیا جائے۔ ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج ملک اور دستور کے خلاف ہے۔ محسن نقوی سے گزارش ہے خیبر پی کے حکومت نے خیبر میں جو کیا یہی عمل ان کے ساتھ پیش آنا چاہئے، ہم بھی 19 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے حامی ہیں کیونکہ 19 ویں آئینی ترمیم سے ثاقب نثار‘ عطاء بندیال جیسے جج چیف جسٹس آف پاکستان بنے۔