ممکنہ احتجاج‘ ساہیوال‘ اوکاڑہ‘ پاکپتن اور وزیر آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں

Oct 13, 2024

ساہیوال، وزیر آباد، سمبڑیال (نمائندگان) پی ٹی آئی قائدین و کارکنوں کے احتجاج کے سلسلہ میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ جن میںساہیوال کے 33ٗ اوکاڑہ کے24 اور پاکپتن کے 5کارکن شامل ہیں۔ ساہیوال ضلع کے مختلف تھانوں میں سردار اسد علی خان بلوچ، محمد یا ر ڈمرا، رضوان مظفر شاہ، طاہر نسیم، طارق ارشاد، عطاء پاشا، راحت شہزاد، سہیل رانا محمد شہزاد، اعجاز احمد، فرا ز، عاصم امین، ظہور احمد، شانی بلوچ، محسن شہباز، امتیا ز احمد ، افراسیاب، بابر علی، عبدا ﷲ، وسیم، علی شیر، اقبال، محمد رضوان، شکیل احمد، آصف ، محمد عمران، سید شاکر حسین،  الطاف حسین، حسنین، طارق حسین، ضیاء الحسن اور واجد علی شامل ہیں۔ ضلع اوکاڑہ کے اﷲ دتہ، نذیر احمد، نعیم اختر، اذلان ذیشان، محمد رمضان، شاہ نواز،  سیف اﷲ ، علی حسنین ، علی اعجاز، اظہار، لیاقت، عبدالحفیظ، محمد اشرف، محمد سعید، محمد شہریار، رانا ابرار، اعجا زاحمد، صدام حسین، محمد سلیم، سعید شاہ، عبدالستار، محمد اکرم، محمد عمیر، محمد قیصر اور ضلع پاکپتن کے گرفتار ہونے والوں میں غلام حسین، محمد نواز ، اسد محمود، صدام حسین، زین العابدین گرفتار ہیں۔

مزیدخبریں