لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب پولیس نے کوٹلی آزاد کشمیر میں بچوں کو اغواء کرنے کے بعد انہیں فروخت کرنے اور بدفعلی کرنے والے مبینہ گروہ کو گرفتار کر لیا اور ان کی تحویل سے 29 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ پنجاب سے بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے اور بدفعلی کا نشانہ بنانے کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔ لاہور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اغوا برائے تاوان سیل نے کوٹلی آزاد کشمیر میں چھاپہ مارا اور 29 بچوں کو بازیاب کروایا پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں فروخت کرنے اور ان کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بچوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر آزاد کشمیر لے جاتے اور جبری مشقت کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بناتے، ملزموں سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشاف سامنے آئیں گے جبکہ ان کے ساتھ ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
پنجاب سے بچوں کے اغوا، زیادتی اور فروخت کا بڑا سکینڈ ل آز اد کشمیر میں پکڑا گیا ، 29باز یا ب گروہ ، گرفتا ر
Oct 13, 2024