سینئر مشیر  وزیراعلیٰ خیبر پی کے   شاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا

Oct 13, 2024

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سابق گورنر شاہ فرمان وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ شاہ فرمان نے کہاکہ سینئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا شکر گزار ہوں۔ بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں‘ کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔ حکومت کا حصہ بن  کر اچھا محسوس نہیں کرتا‘ عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

مزیدخبریں