شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنا رہی ہیں۔ (ن) لیگ قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں قوم کو ریلیف کی فراہمی اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔ حکومت بیروزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کو بھی پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ، روزگار کے مواقع پیدا کر نا، زر اعت، تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحا ت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ جلد خوشحالی اور بہتری کا دو ر آئے گا۔