لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور کے بعض علاقوں میں پرچون سطح 1770روپے والے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی گراں فروشی شروع ہو گئی ہے ۔ صارفین کے مطابق دکاندار جان پہچان کے صارفین کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 1770 روپے کی بجائے 1800 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ فلور مل مالکان کی جانب سے بتایا گیا ہے محکمہ خوراک کے حکام نے ماتحت عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آٹے کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنایا جائے کوئی فلور مل آٹا کم وزن میں یا مہنگا فروخت کرتی پکڑی جاتی ہے تو اسے جرمانہ عائد کیا جائے اور جو دکاندار ایسا کرتا ہے تو اس کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔
لاہور کے بعض علاقوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی گراں فروشی
Oct 13, 2024