کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ریاست کو بلوچستان میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔ دہشت گردی کی اتنی طاقت ہی نہیں کہ فوجی آپریشن کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسمبلی میں آج دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششش کریں گے۔ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وفاق کا مکمل تعاون بلوچستان کے ساتھ ہے۔ میرے استعفے سے دہشتگردی رک سکتی ہے تو ایک منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ میرا استعفیٰ دینا اتنا بڑا کام نہیں‘ اسمبلی جب تک چاہے گی وزیراعلیٰ رہوں گا۔ بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے۔ دکی واقعہ کے بعد آپریشن چل رہا ہے۔ تفصیلات بعد میں بتاؤں گا۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث 6 افراد کو مار دیا ہے۔ بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد کان کن کام کر رہے ہیں۔چ
دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن نہیں‘ اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹی
Oct 13, 2024