جھنگ: ایس ایچ او کانڈیوال  ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Oct 13, 2024

لاہور‘ جھنگ+سرگودھا+چنیوٹ (نامہ نگار + سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) شاہ جیونہ روڈ پر کار اور ہارویسٹر میں تصادم سے ایس ایچ او کانڈیوال ملک علی عباس ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ شاہ جیونہ روڈ پر کار اور ہار ویسٹر مشین میں تصادم سے سب انسپکٹر ملک علی عباس شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے  ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ انتقال کر گئے۔ ملک علی عباس تھانہ کانڈیوال ضلع چنیوٹ میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔ وہ ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر رتہ کھوکھراں جھنگ آرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ نماز جنازہ دربار میاں موسیٰ رتہ کھوکراں جھنگ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاران‘ سیاسی و سماجی شخصیات‘ صحافی‘ وکلاء اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر علی عباس کی وفات پر اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ کو اہل خانہ سے ہر ممکن معاونت کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں