ماموں کانجن: 4بچیوںسمیت ماں کی ہلاکت کاڈراپ سین‘ مدعی ہی ملزم نکلا

Oct 13, 2024

ماموں کانجن(نامہ نگار)چار کمسن بچیوں اور انکی ماں کی زہر خورانی سے ہلاکت کے مقدمے کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم بن گیاپولیس نے نامزد کرکیچار روز کاریمانڈ حاصل کرلیا تاہم پہلے سے نامزد ملزم کی مثل میں نقائص کے باعث بیگناہ ہونے کے باوجود ضمانت نہ ہوسکی۔ 3مئی کو تھانہ گرھ کے علاقہ بستی جموں دلو میں چار معصوم بچیاں اور انکی ماں زہر خورانی کے باعث ہلاک ہو گئی تھیں جسکا متوفیہ کے خاوند مظہر دلو نے قتل کا مقدمہ ماموں کانجن کے پنسار عبدالوہاب لونا پر درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ پیٹ درد کی پھکی عبدالوہاب سے لایا تھا جو کھانے سے اسکی بیٹیاں اور اہلیہ ہلاک ہو گئی ہیں پھکی کی فرانزک رپورٹ میں کوئی زہریلا مادہ نہیں پایا گیا جس بنا پر پولیس نے دوماہ قبل نامزد ملزم کو بیگناہ قرار دے دیا مگر تاحال اسکی ضمانت نہیں ہو سکی گزشتہ روز پولیس نے شبہ پر مدعی مقدمہ کو حراست میں لیکر مقدمہ میں نامزد کر کے ہفتہ کے روزاسکاچارروز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اب مقدمہ میں دفعہ161کے تحت  مقتولہ کے بھائی اعجاز احمد دلو کو مدعی بنا دیاگیا ہے

مزیدخبریں