لاہور(آئی این پی ) کراچی کے بعد لاہو ر کے علاقے نواب ٹائون میں خاتون ڈرائیور نے چار افراد کو کچل ڈالا، چاروں زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں تیزرفتار گاڑی نے چار راہ گیروں کو روند ڈالا، حادثے کے زخمی چاروں افرادتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتار کار بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا تاہم پولیس نے کار سوار خاتون کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔