مخصوص نشستوں کا کیس‘  ن لیگ ‘جے یو آئی کی حد تک یکطرفہ کارروائی کی جائیگی

Oct 13, 2024

لاہور(خبرنگار)  لاہورہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمدکیلئے گزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کردیا،جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر فیصلہ سنایا کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام کی حد تک یکطرفہ کارروائی کی جائیگی،دونوں جماعتوں کو نوٹس بھیجے لیکن ان کی جانب سے نمائندگی کے لئے کوئی پیش نہیں ہوا ، عدالت نے پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے،درخواست گزار وکیل نے سیاسی جماعتوں کے پتے فراہم کردیئے،درخواست میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کی استدعا کی گئی،درخواست پر مزید سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں