13 مرلے کا تنازعہ ‘ مرید کے کی سماجی شخصیت پوتے سمیت قتل

Oct 13, 2024

لاہور + مریدکے (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) 13 مرلے کے تنازع پر سماجی و سیاسی شخصیت حاجی لطیف مہر کو پوتے سمیت قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لطیف مہر اپنے 28 سالہ پوتے عبیداللہ اور سابق نائب ناظم بیٹے تنویر احمد عرف صاحب کے ہمراہ اپنے دفتر بیٹھے تھے کہ  2 افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں حاجی لطیف اور ان کا پوتا جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ تنویر احمد عرف صاحب کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو مریدکے سے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ مقتول حاجی لطیف مہر کا شمار مریدکے میں ارائیں برادری کے سرکردہ افراد میں ہوتا تھا۔ سٹی مریدکے پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ دو بھائیوں امیر اور محمد گلفام عرف چن کے خلاف درج کر لیا۔ دریں اثناء آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی پی او شیخوپورہ کو فائرنگ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

مزیدخبریں