لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے تھانوں میں جھوٹی درخواستیں دے کر مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے معاملے میں بڑا فیصلہ کر لیا۔ عدالت نے آئی جی کو عدالتوں سے 22 اے بی میں آرڈر سے مقدمہ درج کرانے کاریکارڈ کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی سے سی آر او بنانے کے حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے معلوم ہو گا کہ مدعی اس سے قبل کسی اور تھانے میں کسی کے خلاف مقدمہ درج کراتا ہے یا نہیں۔