وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں گندم یا آٹے کی کسی سطح پر قلت نہیں ،تمام اضلاع میں 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہورہے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا865 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم یا آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ناجائز منافع خوروں پر نظر رکھی جارہی ہے،حکومتی گوداموں میں 22.5 لاکھ ٹن کی وافر مقدار میں گندم ذخیرہ ہے، پرائیوٹ ملز کے پاس نان گرائنڈ 9 لاکھ 80ہزار میٹرک ٹن کے ذخائر موجود ہیں، 6 لاکھ 84 ہزار ٹن گندم کے ذخائر لائسنس و نان لائسنس ہولڈرز کے پاس ذخیرہ ہے، پنجاب سے دیگر صوبوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر گندم فراہمی جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ کسان کے نام پر ذخیرہ اندوز عوام کو دئیے گئے ریلیف کو چھیننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، پنجاب حکومت کے گوداموں میں 22.5 لاکھ ٹن گندم عوامی ریلیف کیلئے موجود ہے، روٹی اور آٹا بنیادی ضرورت، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر قیمتوں کی کڑی نگرانی جاری ہے
مارکیٹ میں گندم یا آٹے کی کسی سطح پر قلت نہیں ،آٹامقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہورہا ہے ‘ بلال یاسین
Oct 13, 2024 | 15:30