سعودی تاجروں کی پاکستان میں زرعی فارمنگ کے لیے سرمایہ کاری میں غیر معمولی دلچسپی

سعودی عرب کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے وفد کے اعلیٰ رکن نے پاکستان میں زرعی فارمنگ میں سرمایہ لگانے کے لیے ذاتی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات ریاستی ملکیت میں کام کرنے والے میڈیا ہاؤسز نے ہفتے کے روز رپورٹ کی ہے۔ سعودی وفد نے پچھلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کیا ہے اور وہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی حکام سے ملاقاتیں کر کے گئے ہیں۔نجد گیٹ وی ایگریکلچرل کمپنی' لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرتی ہے تاکہ اس شعبے میں سعودی عرب کے اندر اور باہر امکانات کو بڑھایا جا سکے۔سول اور فوج کے اشتراک سے بنائے گئے ادارے 'سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل' جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری میں حکومت کو مدد دینا ہے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔ کونسل نے ماہ مارچ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ جس کے تحت یہ پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 5 ہزار ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی۔ یہ اراضی بڑی ہی زرخیز ہے اور غذائی اجناس کی پیداوار کے لیے بہترین ہے۔سعودی وفد کے سربراہ اور کمپنی کے چیئرمین شہزادہ منصور ایم السعود نے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ پاکستان میں زراعت کو جدت سے ترقی دی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان میں سرماری کی جائے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا ' مین گرین پاکستان انیشیٹو' کے ہیڈ کوارٹرز میں حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اور تقریبا دو گھنٹے پر محیط ملاقاتوں میں تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا زرعی شعبے کے ایک سرمایہ کار کے طور پر میں پاکستان کے اس زرعی ' انیشیٹو ' کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کروں گا۔واضح رہے پاکستان کے ساتھ سعودی عرب نے دو ارب ڈالر کی مالیت کے منصوبوں کے لیے 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی وفد کی قیادت سرمایہ کاری کے وزیر خالد بن عبدالعزیز الفلیح نے کی ۔پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس موقع پر سعودی مہمانوں کو پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ' انیشیٹوز' کے بارے میں بریف کیا اور سعودی دلچسپی کا خیر مقدم کیا

ای پیپر دی نیشن