لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فوج (یونی فِل) میں فوجی بھیجنے والے 40 ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں فوج کے امن دستوں پر حملے روکنے پر زور دیا ہے۔اتوار کو شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا، "لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فوج میں تعاون کرنے والے ممالک کے طور پر ہم یونی فِل کے مشن اور سرگرمیوں کے لیے اپنی مکمل حمایت کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس لیے ہم امن دستوں پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے اور ان کی مناسب تفتیش کی جائے۔گذشتہ تین دنوں کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد بار یونی فِل کے فوجی مقامات پر فائرنگ کی اور اس کے اہلکاروں کو زخمی کر دیا جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی
اقوامِ متحدہ امن فوج میں فوجی بھیجنے والے ممالک کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
Oct 13, 2024 | 16:07