قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں:مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کررہی ہے، جبکہ  پنجاب میں ائیر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے.اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ آفات کے خطرات سے پیشتر موثراقدامات کرکے عوام کو محفوظ بنانا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں.  قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن