چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا خصوصی مشترکہ اجلاس ہوا۔سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا. جس میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پہلے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی اور پھر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی۔طویل اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اورفٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور مینٹورز کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے پراتفاق کیا، اس کے علاوہ اجلاس میں کھلاڑیوں کے فٹنس کے عمل کو بھی رواں سیریز کے ختم ہونے تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز نے تجاویز دیں۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، اظہرعلی، علیم ڈار، حسن چیمہ، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹرہائی پرفارمنس ندیم خان، مینٹورز شعیب ملک، مصباح الحق، وقار یونس، ثقلین مشتاق کی اجلاس میں شرکت کی، جبکہ مینٹور سرفراز احمد اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔